کراچی( افضل ندیم ڈوگر) سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ملک کے 4بڑے ایئرپورٹس طویل دورانیے تک بندش کی وجہ سے ایک دن میں 400 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے 24پروازوں کو متبادل ایئرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا، 130پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ بڑی تعداد میں پروازیں غیر یقینی صورتحال کا شکار رہیں۔ رات11بجے کراچی ائیر پورٹ کھولنے کا نوٹم جاری کردیا گیا،جبکہ لاہور اور پنڈی ائیر پورٹ دن میں ہی کھول دئے گئے تھے، دنیا بھر سے پاکستان آنے جانے والے ہزاروں مسافر شدید پرشانی کا شکار ہوئے۔ ایوی یشن ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کی 14، اسلام آباد کی 6 سیالکوٹ کی 2کراچی اور پشاور کی ایک ایک پرواز کو فلائٹ آپریشن کی بندش کی وجہ سے متبادل ایئرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا۔ ان پروازوں میں سے 3ملتان 3کوئٹہ 3مسقط، بیشتر کو کراچی دیگر کو ان کی روانگی کے ایئرپورٹس پر ڈائیورٹ کیا گیا۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی125پروازوں میں سے19پروازیں اپریٹ کی جاسکیں ایک کارگو پرواز کو واپس دوحہ بھیجا گیا اور43پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 62 پروازیں آپریٹ نہیں کی جا سکیں۔ لاہور کی 90 پروازوں میں سے 10پروازیں آپریٹ کی جا سکیں 13پروازوں کو مختلف ایئرپورٹ پر ڈائیورٹ، 37 کو منسوخ کیا گیا اور 34پروازیں اپریٹ نہ کی جاسکیں۔ اسلام اباد کی113پروازوں میں سے 6پروازوں کو دیگر ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا، 26پروازیں اپریٹ کی جا سکیں36پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 45 پروازیں غیر یقینی کا شکار ہوکر اپریٹ نہیں کی جا سکیں۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ کی 19پروازوں میں سے صرف 3 اپریٹ کی جا سکیں 2پروازوں کو متبادل ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔ 8پروازیں منسوخ اور 5پروازیں آپریٹ نہیں کی جاسکیں۔ پشاور ایئرپورٹ کی 19پروازوں میں سے 4منسوخ کی گئی 6اپریٹ کی گئیں 1کو متبادل منتقل کیا گیا اور دیگر غیر یقینی صورتحال کا شکار رہیں۔ فیصل اباد کی 9میں سے 3پروازیں منسوخ کی گئیں دیگر شیڈول کے مطابق اپریٹ ہوئیں ملتان ایئرپورٹ کی 20پروازوں میں سے 11اپریٹ ہوئیں 5منسوخ کی گئی دیگر غیر یقینی صورتحال کا شکار رہیں۔ پروازوں کے ڈائیورٹ کیے جانے کی وجہ سے کئی ہزار مسافر مختلف ایئرپورٹ پر تکالیف کا شکار رہے۔