• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا اسکولز سے باہر بچوں سے متعلق 5 سالہ روڈ میپ بنانے کا فیصلہ

‎کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کا یونیسیف کے تعاون سے آؤٹ آف اسکول چلڈرین اور نوعمر بچوں کی تعلیم کے حوالے سے پانچ سالہ ملٹی سیکٹورل روڈ میپ بنانے کا فیصلہ، جس کے تحت تعلیم حاصل میں حائل تمام رکاوٹوں کی نشاندہی اور انہیں ختم کرنے کے سلسلے میں لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا، اس ضمن میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت ملٹی سیکٹورل روڈ میپ کی تشکیل کے لیے یونیسیف کے نمائندوں کے ساتھ اہم اجلاس کراچی میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی، چیف پروگرام مینجر ڈاکٹر جنید سموں اور دیگر کی شرکت کے علاوہ یونیسیف کی طرف سے چیف فیلڈ آفس پریم بہادر چند، ایجوکیشن مینیجر عبیر مقبول، ایجوکیشن اسپیشلس آصف ابرار نے بھی شرکت کی، تعلیم کے حوالے سے ملٹی سیکٹورل روڈ میپ تشکیل دینے سے آئندہ سالوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولز کی طرف لانے میں مدد ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید