• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بل گیٹس کا دو دہائیوں میں 200 ارب ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

لندن (نیوزڈیسک)مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے آئندہ دو دہائیوں میں تقریباً200 ارب ڈالر عطیہ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی دولت کی منتقلی کے منصوبوں کو تیز کر رہے ہیں اور 31 دسمبر 2045 کو گیٹس فاؤنڈیشن کو بندکر دیا جائیگا۔انہوںنے ایلون مسک پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوںنے دنیا کے غریب ترین بچوں کو موت کے منہ میںدھکیل دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میںشامل اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ دو دہائیوں میں تقریباً اپنی ساری ذاتی دولت عطیہ کر دیں گے، اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ذریعے دنیا کے غریب ترین لوگوں تک تقریباً 200ارب ڈالر پہنچائے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید