اسلام آباد (فاروق اقدس) پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے بعد بھارت کی جانب سے ایک طرف تو پاکستان کے خلاف انتہائی اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف اب پاکستان کی اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکائونٹس سمیت دوسرے شعبوں میں ’’سرجیکل سٹرائیکس ‘‘ بھی جاری ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑاور، ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کے بعد بھارت نے اب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بھی ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام بھارتی حکومت کی جانب سے آزادی اظہار رائے پر ایک اور کاری ضرب کا نتیجہ ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد اب آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ حقیقت دنیا کے سامنے نہ آسکے۔