کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی کی اپیل پر جمعےکو ملک بھر میں "یوم عزم جہاد" کے طور پر منایا گیا، مساجد میں بھارت کے خلاف قراردادیں منظور کی گئیں اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے ،پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملکی سلامتی و دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کاعزم کیا گیا،نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو جب بھی پاک فوج نے آواز دی ا وطن عزیز کی سلامتی ودفاع کیلئے شہادت کے جذبے سے سرشار ہوکر پہلی صف میں کھڑے ہونگے،پاکستان سنی تحریک کی جانب سےمزار قائد اعظم کےقریب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکریٹری جنرل محمد بلال قادری شامی نے کی، شرکاء نے پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی کیا،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جو دشمن پاکستان کی سالمیت سے کھیلے گا ہم اس کو دنیا کے آخری کونے تک نہیں چھوڑیں گے،بھارت کھل کر پاکستان دشمنی پر اتر آیا ہے،ہم بھارت کو یہ باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ اس نے جنگ شروع کر دی ہے اب بھارت اس جنگ کے انجام کے لیے تیاری شروع کر دے،قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کے اعلان پر پورے ملک میں یوم استقلال مناتے ہوئے بعد نماز جمعہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں،دیہاتوں کی مساجد میں بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں اور بعد از نماز جمعہ پُر امن احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا کراچی میں قرآن سینٹر ڈیفنس کے باہر احتجاجی مظاہرے سےعلامہ شبیر حسن میثمی نے خطاب کیا ۔