• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جارحیت کیخلاف جماعت اسلامی کے درجنوں مقامات پر مظاہرے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بھارتی جارحیت و بزدلانہ کارروائی کے خلاف امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جمعےکوملک گیر ”یوم عزم“ کے سلسلے میں شہر بھر میں درجنوں مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے،لسبیلہ چوک نعمان مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرے سے امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، امیرجماعت اسلامی ضلع قائدین انجینئر عبد العزیز، سکریٹری ضلع نعمان حمید،چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع و دیگر نے خطاب کیا، مظاہرے کے شرکاء نے امریکا، بھارت و اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے لگائے،منعم ظفر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت توسیع پسندانہ عزائم کے تحت خطے میں اپنی بالادستی چاہتا ہے اورپاکستان کی شہری آبادی، نہتے بچوں اور خواتین کو نشانہ بنارہاہے،پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر امریکا،بھارت اور اسرائیل کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنادے گی،عوام جذبہ جہاد و شوق شہادت سے سرشار ہیں،ملکی سالمیت کے لیے ہم سب کو سیاسی اختلافات بھلاکر ایک ہونے کی ضرورت ہے۔حکومت تمام جماعتوں کو ایک نکاتی ایجنڈے پر مجتمع کر ے، آل پارٹیز یا قومی سلامتی کانفرنس طلب کی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید