• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، ماتحت عدالتوں سے پیکا کے تحت مقدمات کی تفصیلات طلب

کراچی(آئی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں سے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ممبر انسپکشن ٹیم سندھ ہائیکورٹ نے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ و سیشن عدالتوں کو مراسلہ بھیج دیا، بتایا جائے کہ ہر عدالت میں مقدمات کی تعداد کیا ہے، کیس کس تھانے میں درج ہوا اور مقدمے کی موجودہ صورتحال کیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے مراسلے میں استفسار کیا کہ مقدمہ درج ہونے کا سال اور دفعات سے بھی آگاہ کیا جائے، مراسلہ ایم آئی ٹی کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید