کراچی (نمائندہ خصوصی) ملزم ارمغان نے انکشاف کیا کہ وہ ’’شیزوفینیا‘‘ بیماری کا مریض ہے اور اس نے تسلیم کیا کہ اس پر جب مقدمات قائم ہوتے تھے تو ایک اس کا دوست جو ایک بڑے سیاسی لیڈر اور سابق وزیر کا بیٹا ہے اور جو اس کے ساتھ ویڈ کا نشہ کرتا تھا ہمیشہ اس کی مدد کے لیے آتا تھا اور یہاں تک کہ وہ درپردہ مصطفی عامر قتل کیس کے بعد بھی اس کی مدد کرتا رہا ہے۔ارمغان نے بتایا کہ فراڈ کی دنیا میں داخل ہونے کی اصل وجہ اور ترغیب انگریزی فلم Wolf of Wall Street رہی اور وہ اس کے ڈائریکٹر Jordan ruffle کا زبردست مداح تھا اور وہ اس فلم کی کہانی سے متاثر ہونے کی وجہ سے وہ اس فراڈ کی فیلڈ میں آیا۔ اس فلم کا ہیرو Leonardo Dicapario بھی اس کی طرح اسمارٹ تھا۔ اس نے بتایا کہ غیر ملکیوں سے فراڈ کے طریقے اس نے ڈی جی ایس میں کام کرنے والے سمیر انور اور نعمان الیاس سے سیکھے، بعد میں وہ اس کے اپنے کال سینٹر کے پارٹنرز بن گئے تھے اور انہوں نے اس کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا جس کے بعد اس نے تعلقات ختم کر لئے۔