• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو، او آر آئی سی اور یاسین نفسیاتی اسپتال کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی(نیوزڈیسک)وفاقی جامعہ اردو کے آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (او آر آئی سی) اوریاسین نفسیاتی اسپتال کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد ذہنی صحت کے شعبے میں تحقیق، تربیت، اور پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس معاہدے کو ممکن بنانے میں شعبہ نفسیات کا کلیدی کردار رہا۔تقریب میں یاسین نفسیاتی اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شفیق یاسین،او آر آئی سی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر حنا مدثر، شعبۂ نفسیات کے سربراہ ڈاکٹر شاہد اقبال، فیکلٹی ممبر ڈاکٹر شیبا، اور سحرش نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید