• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی پی نے سندھ تقسیم کیا، ایم کیو ایم انٹرنیشنل

لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل کی رابطہ کمیٹی کےکنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نےوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے سندھ اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد پر کہا ہے کہ سندھ کو پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے تقسیم کیا۔اگر پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے تو کوٹہ سسٹم کیوں ختم نہیں کرتی جو سندھ میں تقسیم ، نفرت ، تعصب اور انصافی کی بنیاد ہے ،پی پی پنجاب میں جنوبی صوبہ بنانے کامطالبہ کریں تودرست لیکن جب سندھ میں علیحدہ صوبہ کے قیام کی بات کی جاتی ہے تواس کوآئین کے خلاف قراردیتے ہیں، اس پر آپ کوآگ لگ جاتی ہے،حقیقت تویہ ہے کہ سندھ تو54سال پہلے تقسیم ہوچکا،پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹونے 1972ء میں سندھ میں سرکاری ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں داخلوں کے لئے دیہی اورشہری کی بنیادپرکوٹہ سسٹم نافذ کیا۔ کیایہ سندھ کی شہری اوردیہی کی بنیادپر تقسیم نہیں؟ پیپلزپارٹی کی حکومت کی متعصبانہ پالیسی کے تحت سرکاری اداروں اور محکموں کے ساتھ ساتھ اب کراچی میں فیکٹریوں اورپرائیویٹ اداروں میں بھی کراچی کے مقامی شہریوں پر ملازمتوں کے دروازے بند کردئیے ہیں،پیپلزپارٹی کی حکومت 17سال میں صرف کراچی اورحیدرآباد ہی کونہیں بلکہ پورے سندھ کوتباہ کرکے رکھ دیاہے۔

ملک بھر سے سے مزید