کراچی( اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر احمد عظیم علوی مستعفی، عبدالرحمان فدا نئے صدر منتخب۔ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے صدر احمد عظیم علوی، سینئر نائب صدر خالد ریاض اور نائب صدر محمد ریاض ڈیڈھی کے استعفے باضابطہ طور پر منظور کرلیے ہیں۔ استعفے سیکرٹری جنرل کو موصول ہونے کے بعد کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیے گئے جہاں انہیں اتفاقِ رائے سے منظور کرلیا گیا۔استعفوں کی منظوری کے بعد ایگزیکٹیو کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں 20242026 کی بقیہ مدت کے لیے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا۔