کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں 1,157 غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، 2022 سے 2025 کے دوران 79 نئی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں رجسٹر ہوئیں جبکہ اس دوران صرف 19 غیر ملکی کمپنیوں نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر اپنی سرگرمیاں بند کیں،تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض میڈیا رپورٹس نے غیر ملکی کمپنیوں کی بند ش سے متعلق اعداد و شمار غلط طور پر میڈیا میں پیش کیے جا رہے ہیں۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ 1,157 غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں، جو کہ ملک میں غیر ملکی کاروباری موجودگی کے تسلسل اور سرمایہ کاری کے ماحول پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔