• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ، کے الیکٹرک نے بارود کے ڈھیر میں تبدیل کیا، فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر راہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے گل پلازہ کے علاقے کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کیا،کے الیکٹرک نے تہہ خانے میں غیر قانونی گیس ٹربائن، پاور جنریٹر اور گیس سلنڈرز نصب کر رکھے تھے، جماعت اسلامی نے میئر کی کرسی بچانے کیلئے کراچی کے نوجوانوں کے مستقبل کا سودا کر لیا ۔ وہ پیر کو یہاں ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں حق پرست اراکینِ اسمبلی اور قانونی ماہرین کے ساتھ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، جس میں حق پرست اراکینِ پارلیمنٹ اور تنظیمی ذمے داروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اجلاس میں اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا، جو سندھ میں نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کے حق میں تھی! اس عمل سے ثابت ہو گیا کہ یہ جماعتیں صرف زبانی دعوے کرتی ہیں، لیکن جب کراچی کے حقوق کی بات آئے تو یہ پیپلز پارٹی کے وڈیروں کے ساتھ کھڑی ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’’میئر میں، تو اپوزیشن لیڈر تم‘‘ کے فارمولے کے تحت کراچی کے عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے اور جماعت اسلامی نے میئر کی کرسی بچانے کے لئے کراچی کے نوجوانوں کے مستقبل کا سودا کر لیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید