• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجنے کیلئے قانونی ذرائع استعمال کئے جائیں، قونصل جنرل پاکستان دبئی

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی حسین محمد نے کہا ہے کہ ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجنے کے لیے قانونی ذرائع استعمال کئے جائیں ،بینکاری ذرائع سے رقوم کی ترسیل نہ صرف پاکستان کی معیشت کو مضبوط بناتی ہے بلکہ محنت کشوں کی کمائی کے تحفظ اور سلامتی کو بھی یقینی بناتی ہے۔ انھوں نے ان خیالا ت کا اظہار نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) اور الانصاری ایکسچینج کے تعاون سے گزشتہ روز سوناپور، دبئی کے الغُریر ورکرز کیمپ میں افطار ڈنر اور کمیونٹی engagement پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس اقدام کا مقصد کمیونٹی اراکین میں آگاہی پیدا کرنا، پاکستان کی معیشت میں ان کی خدمات کا اعتراف کرنا اور ماہِ رمضان المبارک کے دوران ان کے ساتھ افطار کی سعادت حاصل کرنا تھا۔حسین محمد، قونصل جنرل پاکستان دبئی، تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ورکرز کیمپ کے دورے کے دوران انہوں نے رہائشیوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی مسلسل معاونت کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملک بھر سے سے مزید