• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین دہائیوں سے کراچی میں پھنسا بنگلہ دیشی شہری وطن واپسی کا منتظر

کراچی (اے ایف پی)تین دہائیوں سے کراچی میں پھنسا بنگلہ دیشی شہری وطن واپسی کا منتظر، شاہ عالم کا کہنا ہے کہ وہ جائیں گے، انہیں کچھ مالی مسائل کا سامنا ہے لیکن عید الاضحیٰ کے بعد اپنے بیٹے کیساتھ ضرور جائیں گے، دونوں ممالک میں دشمنی کے باعث عالم اپنے والدین اور پہلی بیوی کی وفات کے موقع پر وہاں موجود نہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ عالم تقریباً تین دہائیاں قبل بنگلہ دیش میں اپنے گھر سے مختصر دورے پر پاکستان آئے تھے، لیکن دونوں ممالک کے درمیان بھڑکتی ہوئی دشمنی اور مالی مشکلات نے انہیں کراچی جیسے بڑے شہر میں محصور کر کے رکھ دیا۔ اب 60 سالہ شاہ عالم، جو خشک سمندری غذا (مچھلی وغیرہ) بیچ کر بمشکل اپنا گزر بسر کرتے ہیں، اپنے جائے پیدائش واپس جانے کے لیے پرعزم ہیں؛ وہ پہلے ہی بنگلہ دیش میں اپنے والدین اور پہلی بیوی کی وفات کے موقع پر وہاں موجود نہ تھے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازیں،جو 1971 تک ایک ہی ملک تھے،بالآخر 14 سال کے وقفے کے بعد گزشتہ ماہ دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید