کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف صحافی ادریس بختیار مرحوم کے صاحب زادے اورابرار بختیار کے بھتیجے بلال بختیار کی نماز جنازہ پیر کو بعد نماز عصر کراچی میں ادا کی جائے گی، ان کی میت پیر کی صبح لاہور سے کراچی آئے گی جس کے بعد جنازہ ان کے بڑے بھائی مونس بختیار کے گھر مکان نمبر 303فیڈرل بی ایریا بلاک 9 سے اٹھایا جائے گانماز جنازہ عسکری امام بارگاہ کے سامنے گراؤنڈ میں شام 4 بجے ادا کی جائے گی جبکہ تدفین یاسین آباد قبرستان میں کی جائے گی۔