• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلنڈر سے گیس لیکیج کے نتیجے میں گھر میں آتشزدگی، چار افراد جھلس گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)شالیمار کالونی گھر میں سلنڈر گیس لیکیج سے آگ لگ گئی ،بچوں سمیت چار افراد نشتر ہسپتال منتقل، ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو لیا ، ریسکیو 1122کے مطابق شالیمار کالونی بوسن روڑ کا رہائشی 40سالہ احد کے گھر میں کچن میں موجود گھریلوں سلنڈر سے گیس لیکیج ہونا شروع ہوگئی جس کی وجہ سے سلنڈر میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی سامان کو تو اپنی لپیٹ میں لیا ساتھ ہی احد اور اس کے بچوں 8سالہ عامر 9سالہ شاہیذاور 14سالہ زنیرہ کو زد میں لیکر جھلسا دیا جس کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
ملتان سے مزید