ملنے جلنے میں لُطف آتا ہے
دل سے بھاتی ہے بزم آرائی
لیکن اعدا یہ جان لیں کہ ہمیں
خوب آتی ہے رزم آرائی
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیرمین نے فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد اور کراچی دونوں کیمپسز میں مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کے حوالے سے موصول ہونے والی متعدد شکایات کے پیش نظر چار رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے، جو اردو یونیورسٹی میں گورننس اور ہیومن ریسورس کے معاملات کا آڈٹ کرے گی۔
سکھر، ملتان، لاہور اور راولپنڈی کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے میوزیکل شو ’پاکستان آئیڈل‘ کے آڈیشنز کراچی میں شاندار انداز میں منعقد ہوئے، جہاں میوزک کے دیوانوں نے ریکارڈ توڑ شرکت کر کے سب کو حیران کر دیا۔
پاکستان بزنس فورم پنجاب نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی نہروں کی فوری منصوبہ بندی شروع کی جائے تاکہ سیلاب کے دنوں میں پانی کا رخ ان علاقوں کی جانب موڑا جا سکے جن کو پانی کی ضرورت ہو۔
جھنگ کی ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہےکہ سیلاب نے 250 دیہات کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کٹز نے اتوار کو دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے ترجمان ابوعبیدہ کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں شہید کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر سیلابی صورتحال سے عوام کو آگاہ کیا جا رہا ہے،
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا نواسی کی پیدائش پر کہنا ہے کہ سب سے بڑی نعمت آ چکی ہے، الحمد لِلّٰہ باقاعدہ نانا بن چکا ہوں۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ اور انسانیت کے خلاف حملے جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی بم باری سے 88 فلسطینی شہید اور 421 زخمی ہو گئے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سیلاب کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سازش اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔
یورپی یونین نے ریمنڈس کاروبلس کو پاکستان میں اپنا نیا سفیر مقرر کیا ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، روسی صدر پیوٹن اور دیگر رہنما بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نےپڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
بھارتی ریاست اتر کھنڈ کے شہر بنگلورو میں نامعلوم شخص خواتین کے ہاسٹل میں آدھی رات کو گھس کر ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر باآسانی فرار ہو گیا۔
سیلابی صورت حال کے باعث سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کل رات 10 بجے تک معطل کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز قصور کے اسکول میں قائم ریلیف کیمپ پہنچ گئیں، خواتین اور بچوں سے بات چیت کی اور مسائل دریافت کیے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ جعلی خبروں کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔