کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹاؤن چیئرمین نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان،وائس ٹاؤن چیئرمین ضیاء جامعی کے ہمراہ ڈی سی آفس تا7-Cاسٹاپ،غوث اعظم روڈ بفرزون پر شاہراہ ڈاکٹر فیروز کاافتتاح کردیا،اہل محلہ و علاقہ مکینوں نے سڑک کی تعمیر پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی تاریخی فتح پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا،منعم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ حکمران سرحد میں جیتی ہوئی جنگ کی طرح میز پرکیے جانے والے مذاکرات میں بھی فاتح بن کر لوٹیں گے، مذاکرات میں مسئلہ کشمیر،پہلگام واقعے پر الزام لگانے پر معافی مانگی جائے، معاہدہ سندھ طاس برقرار رکھا جائے،پاکستانی عوام نے فوج کے ساتھ قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، پاک فوج کے جوانوں نے دشمن پر کاری ضرب لگا کر بھارت کے سارے عزائم چکنا چور کردیئے۔