• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاسٹک بیگز کی بندش پر صرف اعلانات نہیں، اقدامات ہو رہے ہیں، سیکریٹری ماحولیات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی سندھ آغا شاہنواز خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی، زہریلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اور پلاسٹک بیگز ہمارا نیا مورچہ ہیں، سندھ میں پلاسٹک بیگز کی بندش پر صرف اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات ہو رہے ہیں اب کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، 15جون کے بعد بڑے بازاروں اور سپلائی پوائنٹس پر سخت کریک ڈاؤن شروع ہوگا، نرمی نہیں  برتیں گے۔ آل کراچی پلاسٹک بیگ مینوفیکچررز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کیساتھ ہویوالی میٹنگ میں واضح الفاظ میں صنعتکاروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ ماحول دوست متبادل کی طرف نہ آئے تو قانون حرکت میں آئے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید