• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن کی حماقت کا جواب پوری طاقت سے دینے کا عزم کرتے ہیں، شاداب نقشبندی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے آپریشن بنیان مرصوص کی بھرپور کامیابی یوم تشکر مناتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا اور دشمن کی حماقت کا جواب پوری طاقت سے دینے کا عزم کرتے ہیں،پاک فوج کی جرأت وبہادری اور ملک کے عوام کی یکجہتی دشمن کیلئے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئی،پاکستان کی افواج پر پوری قوم کو فخرہے،ملک کے عوام نے اتحاد ویکجہتی کا مثالی مظاہرہ کرکے دشمن ملک کے حوصلے پست کر دیئے، بھارت کاغرور ، گھمنڈاور پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کی ہٹ دھرمی خاک میں مل گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید