• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر طالبعلم کو مستقل مزاجی جیسی خوبی پیدا کرنی چاہئے، ماہر نفسیات کا ہمدرد اسمبلی سے خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر محمد عمران یوسف نے کہاکہ ہر کام مکمل یکسوئی اور پوری توجہ سے کرنا چاہیے، ہر چھوٹی کامیابی انسان کو پُراعتماد بناتی ہے، ہر طالب علم کو مستقل مزاجی جیسی خوبی پیدا کرنی چاہیے۔وہ گزشتہ روز بحیثیت مہمان خصوصی بیت الحکمہ آڈیٹوریم ، مدینۃ الحکمہ میں منعقدہ ہمدرد نونہال اسمبلی کراچی کے ماہانہ اجلاس بعنوان ’’نونہالوں کی ذہنی صحت :تشویش،دباؤ، ڈپریشن اور تھکن کے چیلنجز ‘‘ میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ اجلاس میں ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر سید محمد ارسلان بھی شریک ہوئے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید