اسلام آباد (محمد صالح ظافر ) قومی اسمبلی میں آج (پیر کو ) بھارتی جارحیت کے مقابل زبردست اور قابل فخر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مسلح افواج اور ان کی قیادت کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جائے گا اس مقصد کے لئے ایجنڈے کی کارروائی کو معرض التوا میں ڈال دیا جائے گا۔ قومی اسمبلی نے اپنے رواں اجلاس کے پہلے چار دنوں میں بھارت کی طرف سے سندھ طاس کے آبی معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے اور جارحانہ رویہ اختیار کرنے کے خلاف بحث کی تھی آج پانچویں دن بھی اس میں غور و خوض کا موضوع بھارتی جارحیت ہوگا تاہم اس میں پاکستان کی مسلح افواج کے کارہائے نمایاں کو بطور خاص اولیت حاصل ہوگی۔