• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں گلبرگ ٹاؤن کے طلباء کیلئے ’’پرومپٹ انجینئرنگ اور جنریٹو اے آئی‘‘ پر ورکشاپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں گلبرگ ٹاؤن کے نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کیلئے ’’پرومپٹ انجینئرنگ اور جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلی جنس‘‘ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد نوجوان طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے جدید رجحانات سے روشناس کرانا اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ان کی دلچسپی کو فروغ دینا تھا۔ ورکشاپ میں 80؍ طلباء نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ شرکت کی۔ شرکاء کو عملی تربیت اور انٹرایکٹو سیشنز کے ذریعے جنریٹو ماڈلز اور پرومپٹ انجینئرنگ کے بنیادی تصورات سے روشناس کرایا گیا۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین نصرت اللہ اور ٹی ایم سی گلبرگ کے ڈائریکٹر ایجوکیشن ندیم حنیف نے داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول اور سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی ورکشاپس نوجوان نسل کی فکری نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (ستارۂ امتیاز، تمغۂ امتیاز) کی خصوصی معاونت اور رہنمائی کو خراج تحسین پیش کیا۔ ورکشاپ کے انعقاد میں فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ سائنسز کے ڈین ڈاکٹر عاطف جمیل، اے آئی پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر عدنان وقار، حمزہ فاروق اور سیما بھگیو نے کلیدی کردار ادا کیا۔

ملک بھر سے سے مزید