• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ٹو کیس، بشریٰ بی بی کا احتجاجاً کمرہ عدالت آنے سے انکار، جج برہم

اسلام آباد (این این آئی) توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر احتجاجاً عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا، جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا، عدالت نے کیس کی سماعت کیلئے ساڑھے تین گھنٹے تک انتظار کیا مگر بشری بی بی نہ آئیں جسکے سبب چار گواہوں کے بیان ریکارڈ نہ ہوسکے۔ بعدازاں کیس کی سماعت 3تک ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔عدالت نے جیل حکام کو بشریٰ بی بی کو لانے کی ہدایات جاری کیں تاہم جیل حکام نے عدالت میں بیان دیا کہ بشریٰ بی بی نے عدالت میں آنے سے انکار کردیا ہے۔جیل حکام نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی اس لیے نہیں آئیں گی۔ عدالت نے 3 گھنٹے کا وقت دینے کے باوجود بشریٰ بی بی کے نہ آنے پر اظہار برہمی کیا۔ انکی عدم دستیابی کے باعث 4 گواہوں کے بیان ریکارڈ نہیں ہوسکے۔عدالت نے ملزمہ کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا ایک اور موقع دے دیا اور کہا کہ آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی نہ آئیں تو ضمانت منسوخی کے احکامات دیں گے۔عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

ملک بھر سے سے مزید