• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے کال سینٹر پر چھاپہ اور غیر ملکی کا مبینہ اغوا، NCCIA سرکل سربراہ کا تبادلہ

کراچی (اسد ابن حسن) اسلام آباد میں ایک کال سینٹر پر تین مختلف اداروں کے اہلکاروں نے دو چھاپے مارے اور اس کے مالک کو بعد میں اپنے ہمراہ لے جا کر اس سے مبینہ تاوان بھی وصول کیا۔ معاملہ سنگین ہونے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی اسلام اباد سرکل کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز کو عہدے سے ہٹا کر کلوز ٹو ہیڈ کوارٹر کر دیا گیا ہے اور عارضی طور پر چارج ایڈیشنل ڈائریکٹر عامر نظیر کو دے دیا گیا ہے۔ کال سینٹر کے مالک نوجوان غیر ملکی مغوی نے رہائی کے بعد پولیس سے رابطہ کیا جس پر اسلام آباد سی آئی اے نے چھاپہ مار کر دو اہم اداروں کے پانچ افراد، نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈرائیورور اسلام آباد میں قائم کراچی کمپنی تھانے میں تعینات کانسٹیبل کو سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد حراست میں لیا۔ سی آئی اے کو ملزم کے متعلق یہ شواہد بھی ملے کہ اس نے تین یوم قبل بھی اس غیر ملکی کال سینٹر کے مالک سے رابطہ کیا تھا۔ بعد میں تین اہلکاروں کو ایک اہم ادارے کے افسران اپنے ساتھ لے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید