• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے جنگ مستقبل میں بھی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ میں ہونے والے نقصانات کا بھارتی ا قرار پاکستان کی مضبوط دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف ہے جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان سے جنگ مستقبل میں بھی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے، بات چیت کے دروازے کبھی بند نہیں کئے،مگر بھارت کی موجودہ مودی حکومت کے سر پر جنگی جنون سوار ہے، ان کی جانب سے پاکستان کو مسلسل جنگ کی دھمکیاں مل رہی ہے، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی خطے کے امن کو تباہ کرنے کی بھارتی سازش ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے، پاکستان کسی قیمت پر اپنے پانی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا، ایک ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود پاکستانی حکومت نے ہر موقع پر بھارت کو مذاکرات سے مسائل حل کرنے کی پیش کش کی مگر جواب میں دھمکیاں، دہشت گردی کا تحفہ دیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید