• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، افغانستان کے درمیان مفاہمتی اقدامات میں اہم پیشرفت

اسلام آباد(فاروق اقدس)مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو معمول کی سطح سے مزید آگے بڑھانے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات گمراہ کن غلط فہمیوں کے خاتمے اور انسداد دہشگردی کیلئے ہم آہنگی کیساتھ مشترکہ کوششوں میں کی جانیوالی پیشرفت کیساتھ ہی بھارت میں اضطرابی ردعمل سامنے آنا شروع ہو گیا ہے جس کا آندازہ بھارت کے اس اقدام سے لگایا جا سکتا ہے کہ 31مئی کوافغان شہریوں کیلئے ایمرجنسی ویزہ فراہمی کے نظام کو فوری طور پر منسوخ کر کے ویزا اجرا کیلئے نئے نظام کا آغاز کر دیا گیا ہے فیصلہ 22 اپریل کو پہلگام واقعہ کے بعدپالیسی چینج کے حکومتی اقدامات کے حوالے سے کیا گیا تاہم اس پرفوری عملدرآمد کی وجہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں ناظم الامور کی جگہ سفارتی سطح پر سفیر کا درجہ بحال کرنا اور اس سے قبل 19اپریل کو نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ افغانستان تھا،افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ افغان شہریوں کیلئے ایمرجنسی ویزا سسٹم منسوخ کر دیا گیا ہے اور اسکی جگہ نیا ویزا اجرا کا نظام قائم کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید