• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے دوسرا کانووکیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ساؤتھ سٹی ایجوکیشن ہب کا دوسرا کانووکیشن ہفتے کو منعقد ہوا جس میںڈاکٹر آف فزیکل تھیراپی اور بیچلر آف نرسنگ کے گریجویٹس کو اسناد عطا کی گئیں۔تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن، وائس چانسلر JSMU نے کی، جب کہ ڈاکٹر سعدیہ رسول ورک، چیئرپرسن ساؤتھ سٹی ایجوکیشن ہب نے سب کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع، چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن، بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانووکیشن اختتام نہیں، ایک نیا آغاز ہے۔ ہمیں اپنے فارغ التحصیل طلبہ سے یہی توقع ہے کہ وہ علم، ہمدردی، اور اعلیٰ پیشہ ورانہ اقدار کے ساتھ معاشرے کی خدمت کریں گے۔ ڈاکٹر اعظم خان، رجسٹرار JSMU نے طلبہ کو اپنے شعبوں میں دیانتداری اور اخلاقی اصولوں کی پاسداری کا پابند بنایا۔

ملک بھر سے سے مزید