• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی پوسٹ آفس کی تقرری میں تاخیر پر پوسٹل گروپ آفیسرز ایسوسی ایشن کا اظہار تشویش

اسلام آ باد( رانا غلام قادر)پوسٹل گروپ اآفیسرز ایسو سی ایشن نے ڈی جی پوسٹ اآفس کا عہدہ طویل عرصہ سے خالی چلے آنے پر شگہری تشویش کا اظہارکرتے یہ مطالبہ کیا ہے کہ پوسٹل گروپ کے سینئر ترین افسر کو ڈی جی پوسٹ اآفس کے عہدے پر تعینات کیا جا ئے۔ یہ مطالبہ پوسٹل گروپ کے گریڈ21کے افسران کے ایک حالیہ اجلاس میں کیا گیا۔ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری ضیا الحق ر انجھا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ڈی جی پوسٹ اآفس کی مستقل تقرری نہ ہونے کی وجہ سے ادارہ اپریشنل بے یقینی کا شکار ہے ۔ افسروں کا مورال متاثر ہو اہے۔ انتظامی مسائل نے جنم لیا ہے۔اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ نے مارچ2025میں پوسٹل گروپ کے گریڈ بائیس کے افسر سمیع اللہ خان کو ڈی جی مقرر کرنے کی سفارش کی تھی لیکن ابھی تک ان کی تقرری نہیں کی گئی جس کی وجہ سے محکمہ پوسٹ میں قیادت کے حواکے سے خدشات نے جنم لیا اور گورننس کے مسائل پیدا ہوئے۔

ملک بھر سے سے مزید