• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت سے دھوکہ کرنے والے امن کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)عدالت سے دھوکہ کرنے والے ضامن کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ سول لائنزکو نو خیز اصغر مج اہلمد ذیشان راولپنڈی نے درخواست دی کہ مقدمہ بعنوان اسماء خالد بنام عامر ریاض عدالت ہذا میں زیر کارروائی ہے جس میں نوید اختر ولد غلام سرور نے مدیون ڈگری عامر ریاض کے ضامن کے طور پر ضمانت نامہ داخل کیا مذکورہ ضمانت نامہ کے ساتھ لف شدہ ثبوت جائیداد کی تصدیق متعلقہ محکمہ سے کی گئی۔متعلقہ محکمہ کی رپورٹ کے مطابق ضامن مدیون نوید اختر مذکورہ جائیداد بروئے انتقال نمبر 7699 فروخت کرچکا ہے جو کہ قبل از تاریخ ادخال ضمانت نامہ ہے ،ملزم نوید اختر کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے ۔
اسلام آباد سے مزید