راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) تھانہ ریس کورس پولیس نے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے جوڑے کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق زیر حراست جوڑا شہریوں کو ہنی ٹریپ کر کے بلاتا اور ان کی ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ کے ذریعے بھاری رقم وصول کرتا تھا، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیر حراست ملزموں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔