• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت نے عوام دشمنی کی تمام حدیں عبور کر دیں،مرکزی تنظیم تاجران

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکومت نے عوام دشمنی کی تمام حدیں عبور کر دی ہیں۔حکومت کے ایسے اقدامات سے مہنگائی کی نئی لہر ائے گی جس سے عوام دو وقت کی روٹی کو بھی ترس جائیں گے، حکمران ،عوام کی زندگیوں سے ناطہ توڑنے کے لئے انہیں ایسے اقدامات کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں ، کاشف چوہدری نے کہا کہ حکمرانوں نے نہ صرف مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے انہوں نے کہا کہ چینی مافیا کے ساتھ بھی ملکر پہلے چینی بر آمد کرائی اور چینی کی شارٹیج کرکے اب چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرا دیا۔
اسلام آباد سے مزید