• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی پنجاب کا مر ی میں تر بیت گاہ کے شر کاء سے خطاب

 اسلام آباد ( نیو زرپورٹر ) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضا فے کی مذ مت کر تے ہو ئے اسے مہنگائی کی ماری عوام پر خود کش حملہ قرار دیا ہے،انھوں نے کہا حکمرانوں نے الیکشن سے قبل مفت بجلی اور سستا پٹرول فراہم کرنے کے بلندو بانگ دعوے کر کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے،مگر اب اقتدار میں ڈیڑھ برس گزارنے کے باوجود عوام سے کیے گئے ان وعدوں کا کیا بنا؟ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اورلیوی میں اضا فے سے ملک میں مہنگائی کا نیا ریلہ آئے گا، جس سے غر یب آدمی کی زندگی مشکل ترین ہو جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مری میں جماعت اسلامی سر گودھا کے عہدے داران کی تر بیتی ورکشاپ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔
اسلام آباد سے مزید