راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) لڑکی کوطلاق دے کراس کے 10تولے کے طلائی زیورات اور 2ہیرے کی انگوٹھیاں خورد برد کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ روات کو مہرین ملک نے بتایا کہ سائلہ کی بیٹی (ش) کی شادی عماد محمود اعوان سے ہوئی ، اس کے شوہر اور ساس سسر نے میری بیٹی سے 10تولہ زیور اور 2عدد ہیرے کی انگوٹھیاں بینک لاکر میں رکھنے کیلئے بطور امانت لی ںجو کہ بعدازاں انہوں نے لڑائی جھگڑا کر کے میری بیٹی کو گھر سے زبردستی نکال دیا اور بذریعہ واٹس ایپ سائلہ کی بیٹی کو طلاق بجھوا دی۔