• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ملازمین کوپیرا انفورسمنٹ سٹیشنوں میں تعینات کرنے کی سفارش

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) سی پی اوکی طرف سے نامزدکئے گئے پولیس ملازمین کوپیرا انفورسمنٹ سٹیشنوں میں تعینات کرنے کی سفارش کردی گئی ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے حکم پر مہنگائی ،ذخیرہ اندوزی روکنے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لئے تشکیل دی گئی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں ضلع راولپنڈی کےپیرا انفورسمنٹ سٹیشنوں لئے سی پی او راولپنڈی نے ڈیپوٹیشن پر208کانسٹیبلوں اور8ہیڈ کانسٹیبلوں کونامزد کیاتھا،ڈپٹی کمشنرراولپنڈی ،سٹی پولیس آفیسرسمیت 6افسروں پرمشتمل ڈ سٹرکٹ انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری بورڈ راولپنڈی کے اجلاس میں مذکورہ پولیس ملازمین کی فہرست سکریننگ کے لیے رکھی گئی ، کیس کی جانچ پڑتال کے دوران سی پی او راولپنڈی کے نمائندے نے سارجنٹ اور سینئر سارجنٹ کی تقرری کے لیے اعلیٰ اتھارٹی کے مقرر کردہ معیار کے بارے میں بورڈ کو آگاہ کیاکہ پالیسی کے مطابق جنوری 2022 کے بعد بھرتی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہے، لیکن ضلعی پولیس راولپنڈی میں جنوری 2022 کے بعد کوئی اہل اہلکار دستیاب نہیں ہے،بورڈ کو بتایا گیا کہ سی پی اوکی جانب سے نامزدکئے گئے تمام کانسٹیبلوں کی بھرتی کی تاریخ سال 2021 ہے، بورڈ میں جانچ پڑتال کے بعد تمام اہل کاروں کا سروس ریکارڈ تسلی بخش پایا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سی پی او راولپنڈی کے نامزد کردہ تمام اہل کاروں کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر PERA میں تعینات کرنے کے لیے سفارش کی جا سکتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید