راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پولیس راولپنڈی اسلام آباد کی وارداتیں روکنے میں ناکام رہی۔راولپنڈی اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں گاڑی ،26 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ صادق آباد کے علاقہ غوثیہ چوک میں عبدالمقتدر سے اسلحہ کی نوک پر لیپ ٹاپ اور موبائل،تھانہ چکلالہ کے علاقہ فضائیہ کالونی میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرمد ثر ملک سے ایک لاکھ روپے ،اسلحہ لائسنس ،ڈرائیونگ لائسنس،شناختی کارڈموٹرسائیکل کی کاپی ،موٹرسائیکل کی کاپی وغیرہ ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ کہکشاں کالونی میں پیٹرول پمپ کا منیجرفتح خان اور ملازم امانت 24لاکھ 46ہزار 650 روپے شاپر میں ڈال کر موٹر سائیکل پر بینک میں جمع کرانے کیلئے جا ر ہے تھے کہ 3موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر ان سے رقم والاشاپرچھین کرلے گئے ،ڈھوک دلال میں پیرودہائی پل 1122کے کنٹرول روم کے تالے توڑ کر 6بیٹریاں،ڈھوک مٹکیال میں شوکت علی کے گھر سے 5ہزارروپے ،طلائی زیورات مالیتی 50 ہزار روپے، لیپ ٹاپ،5گھڑیاں اور مکان کی رجسٹری ،امرپورہ میں نادیہ ظفر کے گھر کے تالے توڑ کر موبائل،80ہزارروپے اورطلائی انگوٹھیاں،گلریز میں بی بی اکبری کے گھر سے نے تالے توڑ کر 3 موبائل ، نجی سوسائٹی فیز8میں محمد جنید کے گھر سے 2لاکھ چار ہزار روپے اور سونا 5تولہ، محمدعارف کے گھرسے 5لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔ ادھر وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی7 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار تین موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ، تھانہ سنگجانی کے علاقے میں چھ مسلح افراد اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے کی نقد ی اور زیورات لوٹ کر چلتے بنے۔