• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد کی زیر صدارت کرائم کے حو الے سے اہم اجلاس

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد محمد شعیب خا ن کی زیر صدارت کرائم کے حو الے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایس پی سٹی زون سلیمان ظفر،سٹی زون کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ وہ سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کی کڑی نگرانی کریں، پٹرولنگ کو بامقصد اور موثر بنائیں، راہزنی،چوری اور مو ٹر سائیکل و کا ر چوری کے مقدما ت میں ملوث ملزمان کی گرفتار یوں اور برآمد گیوں کو یقینی بنائیں، جر ائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے تما م تروسائل بر و¿ ے کا ر لا ئے جا ئیں، سنگین مقدما ت میں ملوث ملزمان اور اشتہا ری مجرمان کی گرفتار ی کے لئے کر یک ڈاؤن کر یں،ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہا کہ تمام افسران قبضہ مافیا،منشیات فروشی اورناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائیں، سنگین جرائم کے انسداد اورایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا تے ہوئے کیفرکردار تک پہنچایا جائے،عدم گرفتار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے تفتیش کو میرٹ پر یکسو کریں،گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالان کیا جا ئے۔
اسلام آباد سے مزید