اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب کے شہروں میں بدھ کے روز بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا ،اس دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، کشمیر ، گلگت بلتستان اورخیبر پختو نخوا میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، راولپنڈی میں بھی دن بھر اور رات کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔