راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) غیرت کے نام پر اہلیہ کو قتل کرکے اس کی لاش دفن کرنے والے شوہر کو دو بیٹوںسمیت گرفتارکرلیاگیا،تھانہ روات کوزاہد حسین سکنہ تحصیل پبی ضلع نوشہرہ نے بتایاکہ مزدوری کرتاہوں میری ہمشیرہ نگینہ اخترکی شادی 30سال قبل فضل مالک سے ہوئی تھی جس کے بطن سے 5بچے ہیں جواپنے خاوند اور بچوں کے ساتھ رہ رہی تھی ،ڈیڑھ سال قبل فضل مالک کے دوسرے بیٹے زبیرکے ساتھ میری بھانجی ماہ نور کی شادی ہوئی جن کاایک بیٹا 7ماہ کاہے ،گزشتہ روزمیری بھانجی روات سے ڈر کر بھاگ کرپشاوراپنے والدکے پاس آگئی جس نے میرے بہنوئی اور اپنے والد خرم شہزادکوبتایاکہ نگینہ اختر کواس کے خاوند اور میرے سسر فضل مالک نے بدچلنی کاالزام لگاکرمیرے سامنے پہلے کھانے میں زہردیا اور بعدازاں سر میں ڈنڈے مار کرقتل کردیاہے اور نعش کوگھرسے نامعلوم مقام کی طرف لے گئے ہیں۔