اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق اور اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس انوسٹی گیشن و شکایات عنایت علی شاہ نے اپنے دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا،دونوں افسران نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے، انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔