• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر صحت کاراولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ)وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اچانک راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے۔ اس موقع پر ایم ایس و دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایمرجنسی، آپریشن تھیٹرز و دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ مریضوں کی آسانی کیلئے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں او پی ڈی کی نئی بلڈنگ جلد مکمل کررہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید