• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کی راتوں رات عالمی سطح پر کامیابی کا راز کیا ہے؟ وجاہت رؤف نے بتا دیا

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ پروڈیوسر و ہدایت کار وجاہت رؤف نے ہانیہ عامر کی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے ان کا موازنہ موجودہ دور کی ابھرتی ہوئی اداکارہ کومل میر اور عینا آصف سے کر دیا۔

حال ہی میں وجاہت رؤف اور ان کی اہلیہ شازیہ وجاہت نے جیو کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔

دورانِ انٹرویو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ہانیہ عامر کے فنی کیریئر کے حوالے سے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ آج ہانیہ جس مقام پر ہے اس کے پیچھے صرف ان کی محنت کا ہاتھ ہے۔ ہر بار صرف قسمت ساتھ نہیں دیتی، انسان کا محنتی ہونا بھی ضروری ہے۔

شازیہ وجاہت نے کہا کہ ہمیں ہانیہ کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، وہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر رہی ہیں، کامیابی مسلسل محنت سے ہی حاصل ہوتی ہے یہی بات میں اپنے بچوں کو بھی سمجھاتی ہوں۔

وجاہت رؤف نے کہا کہ ہانیہ کی کامیابی کی اصل وجہ یہی ہے کہ وہ مسلسل محنت اور اپنے ہنر کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کرتی رہتی ہے کبھی فارغ نہیں رہتی، جب اتنی کم عمر میں اتنی محنت کوئی کرے گا تو اس کا صِلہ تو ملے گا۔

انہوں نے ہانیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ کی طرح اس عمر کی موجودہ اداکاراؤں میں کومل میر اور عینا آصف کا شمار بھی محنتی اور بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید