• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل 87 سال کی عمر میں چل بسیں

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل 87 سال کی عمر میں چل بسیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ان کا کیریئر 60 سال سے زائد عرصے پر محیط تھا۔ انہوں نے کیریئر کے شروع سے ہی شہرت حاصل کرلی تھی۔

اداکارہ کی موت فرانس میں ہوئی جہاں ان کے بچے بھی موجود تھے۔ انہوں نے مقامی اور ہالی ووڈ کی بھی کئی فلموں میں کام کیا، انہیں 2002 میں برلن فلم فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

کلاڈیا کارڈینیل اپریل 1938 میں تیونس میں پیدا ہوئی تھیں جہاں انہوں نے 16 سال کی عمر میں ایک مقابلہ حُسن بھی جیتا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی کم عمری کی یہ کامیابی ان کے لیے وینس فلم فیسٹیول کا ٹکٹ ثابت ہوئی جہاں کئی ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز نے فلم میں شامل ہونے کے لیے ان سے رابطہ کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  کلاڈیا کارڈینیل کا ابتدائی کیریئر چیلنجز سے بھرپور تھا، انہیں کم عمری میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے لندن میں خفیہ طور پر ایک بیٹے کو جنم دیا تھا۔ بعدازاں اپنے بیٹے کو وہ طویل وقت تک لوگوں کے سامنے اپنے چھوٹے بھائی کے طور پر متعارف کراتی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید