• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی گاڑیاں امپورٹ کرنے پر دولقر سلمان و پرتھوی راج کے گھروں پر چھاپے

پرتھوی راج سوکومران دائیں اور بائیں جانب ذوالقرنین سلمان(تصویر سوشل میڈیا)۔
پرتھوی راج سوکومران دائیں اور بائیں جانب ذوالقرنین سلمان(تصویر سوشل میڈیا)۔

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے ملیالم فلموں کے اداکاروں دولقر سلمان اور پرتھوی راج سوکومارن کے گھروں پر غیر قانونی گاڑیاں امپورٹ کرنے پر چھاپے مارے گئے۔

ملیالم فلموں کے سپر اسٹار محمد کٹی پناپرامبل اسماعیل المعروف مموٹی کے بیٹے اداکار دولقر سلمان اور ملیالم اداکار، پروڈیوسر، ہدایتکار اور گلوکار پرتھوی راج سوکومارن کے کیرالہ میں گھر پر کسٹم نے غیر قانونی گاڑیوں کی بھوٹان سے امپورٹ کی روک تھام کے سلسلے میں جاری آپریشن نمکھور کے تحت چھاپہ مارا گیا۔ 

اس حوالے سے کسٹم کے پریوینٹو کمشنریٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں جعل سازی کے لیے جعلی رجسٹریشن پر بھوٹان سے بھارت میں غیر قانونی طور پر گاڑیاں درآمد کی جاتی ہیں۔ حکام نے دونوں اداکاروں کے گھر پر مذکورہ بالا آپریشن کے تحت چھاپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انکی گاڑیوں کی دستاویزات کی جانچ کی جا رہی ہے۔

کسٹم کے یہ چھاپے کوچین، ترویندمپورم، کوزیکوڈ اور ملاپورم میں مارے گئے۔ 

حکام کے مطابق سو سے زیادہ گاڑیاں کیرالہ اسمگل کی گئی ہیں جن میں لینڈ روور، لینڈ کروزر اور پراڈو شامل ہیں اور ملیالم اداکاروں نے یہ خریدی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید