• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی قاسم گیلانی اور انکے خاندان نے بحالی جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نے ایک بیان میں سید علی قاسم گیلانی کو گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے کوآرڈینیٹر کے طور پر تعیناتی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سید علی قاسم گیلانی اور ان کے خاندان کی ملک میں جمہوریت کی بحالی، قانون و انصاف اورپارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے بڑی خدمات ہیں،پیپلز پارٹی ایسے کارکنوں اور قائدین کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت اہم ذمہ داری ہے جو سید علی گیلانی کی شاندار قائدانہ صلاحیتوں، پارلیمانی امور کی گہری سمجھ اور قومی معاملات پر بصیرت افروز نظر کی عکاس ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا یہ فیصلہ قابلِ تحسین ہے اور یہ تعیناتی پاکستان پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے، انہوں نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ سید علی قاسم گیلانی اسی جذبے اور اخلاص کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھیں۔
کوئٹہ سے مزید