کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اورکھمبے نصب کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 13مئی سے 16مئی تک (روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے11Kvسرکی روڈ،بی ایم سی، ہزارہ ٹاون، چلتن، سمنگلی ایکسپریس، اولڈ اور نیوجان محمدروڈ،خیر بخش مری،منی مارکیٹ، دلدار کاریز،جائنٹ روڈ،اے ون سٹی، ساوتھ واسا، اولڈسیٹلائٹ ٹاون اورغازی فیڈروں سے صبح9 بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندرہے گی، نیز مری آبادگرڈاسٹیشن کے کاسی ون، کاسی ٹو، لیاقت بازارایکسپریس فیڈرز 13مئی سے16مئی تک (روزانہ) صبح10بجے تا دوپہر2بجے جبکہ 220Kv انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے 11Kv ایسٹرن بائی پاس، شوکت، شاہنواز، پشتون آباد ایکسپریس، سعداللہ اور سریاب مل فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔دریں اثناء 13مئی کو (بروزمنگل) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220Kvسبی گرڈاسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمرکے ٹیسٹنگ کاکام کیاجائے گاجسکے باعث صبح6بجے سے دن12بجے تک مذکورہ ٹرانسفارمرسے منسلک 11Kvسبی ایکسپریس،سالم شاہ، سٹی،ہائیڈرولوجی، تلی اور سٹی فیڈروں سے بجلی بندرہے گی، اسکے علاوہ مختلف گرڈاسٹیشنز اور ٹرانسمشین لائن پر مرمتی کاموں کے سلسلے میں 13مئی کو 132Kvتربت گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ اْسی روز گنداخہ اور جھل مگسی گرڈاسٹیشن سے صبح8بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 14مئی کو خاران گرڈاسٹیشن سے شام 4بجے سے رات8بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔