• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرد ملیشیا گروپ PKK نے مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان کر دیا

استنبول (اے ایف پی) کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔گروپ نے 1984میں ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھاکرحملوں کا سلسلہ شروع کیاتھا جس میں 40ہزار جانیں ضائع ہوئیں۔ پی کے کے کا کہنا ہے کہ اپنا تاریخی مشن پورا کر دیا ،کرد مسئلے کو ایسے مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں اسے جمہوری ذر ائع سے حل کیا جا سکتا ہے۔ طیب اردوان کی اے کے پی پارٹی نے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے دہشتگردی سے پاک ترکی کی جانب اہم قدم قرار دیدیاجبکہ یورپی یونین نے تمام فریقین سے اس موقع سے فائدہ اٹھانے اورمکالمہ و مفاہمت پر مبنی ایک جامع عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پارٹی نے پیر کے روز اپنی تحلیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترک ریاست کے خلاف اپنی مسلح جدوجہد اور اپنی چار دہائیوں پر محیط خونی بغاوت کا خاتمہ کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید