• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے جمعہ تک امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ کا چار روزہ تاریخی دورہ

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے صدارتی دور کے پہلے سرکاری غیر ملکی دورے پرآج سے 16 مئی تک تین خلیجی ممالک سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ منگل تا جمعہ ( 13 تا 16 مئئ ) دورے میں جنگ بندی کا تاریخی اعلان کر سکتے ہیں۔ یہ اعلان وہ 72 گھنٹوں میں اچانک کر سکتے ھیں۔ توانائی ( تیل )سے مالا مال ممالک نے ٹرمپ کے ساتھ ذاتی تعلقات استوار کر کے اور کھربوں ڈالر کی امریکی سرمایہ کاری کا وعدہ کر کے اپنے آپ کو خطے میں امریکی ترجیحات کے اہم شراکت داروں کے طور پر پیش کیا ہے۔ قطر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شایان شان یو ایس ائر فورس-ون نیا اور جدید طیارہ بطور عاضی استعمال پیش کرنے کےلئے تیار کرا لیا ہے جسے مستقبل میں ٹرمپ کی صدارتی لائبریری کو عطیہ کیے جانے کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید