اسلام آباد (ساجد چوہدری )محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل صاحبزاد خان کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر دوبارہ ملازمت میں مزید ایک سال کی توسیع دیدی گئی ہے ، ان کے پہلے کنٹریکٹ کی مدت 31مارچ 2025ء کو ختم ہو گئی تھی ، صدر مملکت کی منظوری کے بعد صاحبزاد خان کی بطور ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات گریڈ 21کنٹریکٹ کی بنیاد پر دوبارہ ملازمت میں مزید ایک سال کی توسیع کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ، ان کی یہ مدت یکم اپریل 2025ء سے شروع ہو کر 31مارچ 2026ء تک کیلئے ہو گی ۔